کانگریس کے پارلیمنٹ گھیراؤ کے دوران پارٹی کے بڑے رہنماؤں کو روکنے اور انہیں گرفتار کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کانگریسی ارکان نے آج راجیہ سبھا میں ہنگامہ کیا جس سے وقفہ سوال میں رخنہ پڑا اور ایوان کی کارروائی دوسری بار 15 منٹ کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔
اس سے
پہلے وقفہ صفر میں ایوان کی کارروائی پانچ منٹ کے لئے ملتوی کی گئی تھی۔
چیئرمین محمد حامد انصاری نے ایوان میں جیسے ہی وقفہ سوال شروع کرنے کی کوشش کی تو کانگریسی رکن نشست گاہ کے سامنے آ گئے اور ’جمہوریت کا قتل نہیں چلے گا‘، ’آمریت نہیں چلے گی‘ کے نعرے لگانے لگے۔